فلم تینوویڈز مینوکا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم تینوویڈز مینوکا ٹریلر جاری کردیا گیا

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار آر مدھون نے فلم تینوویڈز مینو2 میں اپنا نیا انداز آن لائن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار آرمدھون نے فلم تینو ویڈز مینو کے سلسلے کی دوسری فلم میں جو ان کا انداز ہوگا وہ آن لائن ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردیا ۔ اداکار نے فلم کےلئے نئی ہیر کٹ کروائی ہے اور اپنی داڑھی بھی منڈوا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نئے انداز میں کافی عجیب محسوس کررہے ہیں۔ فلم میں اداکارہ کنگنا رناوٹ ڈبل رول کر رہی ہیں۔ فلم میں اداکار جیمی شیر گیل بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی ہدایات آنند ایل رائے نے دی ہے۔

مزید : کلچر