نئی اینی میٹڈ فلم پی نٹس کا نیا ٹریلر جاری

نئی اینی میٹڈ فلم پی نٹس کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وو(اے این این)ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ مووی "پی نٹس" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم اسی نام سے معروف کامک سیریز پر ہی بنائی جارہی ہے۔فلم میں اسنوپی جیسا مشہور کردار بھی اپنی بھرپور شرارتوں کے ساتھ نظر آئے گا۔ اسنوپی اپنے دوستوں کے ہمراہ جہاں بھی جاتا ہے وہاں ان کی دھاک بیٹھ جاتی ہے۔فلم کی ہدایات اسٹیو مارٹینو نے دی ہیں۔کامیڈی اور رومانس کا تڑکا لیے یہ تھری ڈی اینیمیٹد فلم آئندہ سال نومبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر