اداکارہ ماہرہ خان کا بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش

اداکارہ ماہرہ خان کا بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش

ممبئی( نیٹ نیوز) معروف ماڈل واداکارہ ماہرہ خان نے بھی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، ماڈل واداکارہ ماہرہ خان جو ماہ رواں بھارت گئی ہوئی تھیں جہاں ان کا بھارتی ٹی وی چینل سے مقبول ٹی وی ڈرامہ ”ہمسفر“ آن ائیر ہوا ہے، جس کو پاکستان کی طرح بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو جس طرح سے سراہا جارہا ہے وہ خوش آئند ہے ۔

مزید : کلچر