میگھا اورماہ نور کے درمیان کانٹے دار مقابلہ آج سے شروع ہوگا

میگھا اورماہ نور کے درمیان کانٹے دار مقابلہ آج سے شروع ہوگا
میگھا اورماہ نور کے درمیان کانٹے دار مقابلہ آج سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر ) اداکارہ میگھا اورماہ نور کے درمیان کانٹے دار مقابلہ آج سے شالیمارتھیٹرمیں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامہ ’’بلو ٹھمکا لگا‘‘ میں شروع ہوگا۔ دونوں اداکاراؤں نے سٹیج ڈرامے میں ایک دوسرے پربازی لے جانے کیلئے مقبول گیتوں پرڈانس آئٹم تیار کررکھی ہے جبکہ دوسری جانب کاسٹ میں شامل آفرین خان، سرفرازوکی، مدیحہ شہزادی، مٹھوجی، گڈوکمال، ندیم برال، ساقی خان، ندیم لہری، قیدو ، طوطی برال اورعمران شوکی نے بھی شائقین سے داد وصول کرنے کیلئے نئے ایکٹ تیارکئے ہیں۔ ڈرامے کی تحریروہدایات سرفرازوکی کی ہیں جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسرملک طارق ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسرملک طارق نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شالیمارتھیٹرنے جہاں سٹیج ڈراموں کے ماحول کوتبدیل کیا ہے ، وہیں فیملیز کی ہمارے تھیٹرمیں آمد سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ اب معمول کے ڈراموں کا ٹرینڈ تبدیل ہورہاہے۔ مزاح سے بھرپور اچھے اورمعیاری ڈرامے اب شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اورمیری ٹیم ہربارایک منفردکہانی کا انتخاب کرتے ہیں اورپھرکاسٹ میں شامل فنکار اس کوعملی جامہ پہناتے ہیں۔

مزید :

کلچر -