داعش سے مقابلہ تنہا نہیں کیا جا سکتا، اتحاد بنانا ضروری ہے، امریکی وزیر دفاع

داعش سے مقابلہ تنہا نہیں کیا جا سکتا، اتحاد بنانا ضروری ہے، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کاکہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ سے مقابلہ تنہا نہیں کیا جاسکتا ، اس کے لیے اتحاد بنانا ضروری ہے۔شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ سے مقابلہ ان کی اولیں ترجیح ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چک ہیگل کاکہناتھا کہ اسلامک اسٹیٹ جیسی منظم ، تربیت یافتہ ، اسٹریٹجک ، سفاک ، بے رحم اور فنڈڈ تنظیم انہوں نے اب تک نہیں دیکھی۔اسلامک اسٹیٹ کا سوشل میڈیا پروگرام کا استعمال بھی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان سب کو یکجا کرلیں تو اسلامک اسٹیٹ ناقابل یقین طورپر طاقتور خطرہ ہے اور ان سے مقابلہ اکیلے نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے شراکت داری اور اتحاد ضروری ہے۔

مزید : عالمی منظر