بالی وڈ اداکار سیف علی خان گو، گوا گون کے سیکوئل میں بھی دکھائی دیں گے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سیف علی خان گو، گوا گون کے سیکوئل میں بھی دکھائی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اداکار سیف علی خان جن کی فلم ”ہیپی اینڈنگ“ کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے اور فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ اداکار فلم ”گو، گواگون“ کے سیکوئل میں بھی جلوہ گھر ہوں گے۔ اداکار نے پہلی فلم میں بھی کام کیا تھا۔ فلم اتنی مقبولیت نہ حاصل کر سکی تاہم اب فلم کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر دینیش ویجان ہیں جو پہلی فلم کے بھی پروڈیوسر رہ چکے ہیں جبکہ فلم کی ہدایات سکت چوہدری ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔