فلم مارکوپولو کا ٹریلر جاری کردیا گیا
ٹوکیو( نیٹ نیوز)جاپان کی نئی فلم مارکو پولو کے ٹریلر نے آتے ہی ہر طرف دھوم مچا دی۔مارشل آرٹ کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ اب گولی چلے گی نہ تلوار بلکہ مقابلہ مردانہ وار ہوگا، مارکوپولو سیریز کی نئی فلم میں آپ لالچ، دھوکہ، اور خاندانی دشمنی کی ایک ایسی دنیا دیکھ سکیں گے ،جس میں سب ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہیں۔فلم تیرویں صدی میں چین کے مہم جوو¿ں کی کہانی ہے۔ کرائم، کرپشن ، مارشل آرٹ اور شوٹ آو¿ٹ کے دِل دہلا دینے والے منظر فلم کی جان ہیں۔ فلم میں چن ہان اور رک یون نمایاں کردار میں نظر آئیں گے۔