ہائر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی ادارے بنانے کےلئے محکمہ خزانہ سے پیسے مانگ لئے

ہائر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی ادارے بنانے کےلئے محکمہ خزانہ سے پیسے مانگ لئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اگلے پانچ برس میں صوبہ بھر میں میعار تعلیم کو بہتر بنانے اور نئے تعلیمی ادارے بنانے کےلئے محکمہ خزانہ سے پیسے مانگ لئے جبکہ کالجوں کو یونیورسٹیوں کا درجہ دینے اور نئی منظور شدہ یونیورسٹیوں کے قیام سمیت صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب سے بجٹ مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے کالجوں کو یونیورسٹیوں کا درجہ دینے کےلئے 4ارب60کروڑ روپے،نئی یونیورسٹیوں کے قیام کےلئے 8ارب 60کروڑ روپے اور صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کےلئے بھی 13ارب 51کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کےلئے لیکچرارز کی بھرتی کےلئے بھی محکمہ خزانہ کو سفارشات بھیجی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4