ہنگری کے سفیرکی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات ، ثقافتی و تعلیمی امور پرگفتگو

ہنگری کے سفیرکی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات ، ثقافتی و تعلیمی امور ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) ہنگری کے سفیر استوان زابو نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میںاعزازی قونصل جنرل ہنگری مہتاب ایچ محی الدین ، ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد، پروفیسر ڈاکٹر سید اکرم شاہ اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو بھی موجود تھیں ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی و تعلیمی امور زیر بحث آئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے دونوں ممالک کے تعلیمی و ثقافتی اداروں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیاملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہنگری کے سفیر استوان نے کہا کہ عظیم ماہرِ تعلیم اور اورینٹلسٹ ڈاکٹر جی ولھیم لیٹنر ہنگری نژاد تھے جنھوں نے پنجاب میں تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا ہنگری کے معروف آرکیالوجسٹ اور اورینٹلسٹ اورل سٹئین نے لاہور کی تعلیمی تاریخ میں اہم ترین کردار ادا کیا اور پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار اور پرنسپل اورینٹل کالج رہے بعد ازاںڈاکٹر مجاہد کامران نے مہمان کو کتابیں اور سویئنرز پیش کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4