علامہ شبلی نعمانی کی صد سالہ برسی کے حوالے سے تقریب

علامہ شبلی نعمانی کی صد سالہ برسی کے حوالے سے تقریب

لاہور (پ ر)علامہ شبلی نعمانی ایک عہد ساز شخصیت تھے جنکی تصنیفات نے عرب و عجم میں انتہائی مقبولیت حاصل کی گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری لاہور میں علامہ شبلی نعمانی کی صد سالہ برسی کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور دانشور اور ادیب پر وفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی ڈائر یکٹرمجلس ترقی و ادب نے مزید کہا کہ علامہ صاحب کی تصانیف کی کئی زبانوں میں تراجم ہوئے ۔ نامور ایرانی ادیب فخر داعی گیلانی نے انہیں ادب کا محسن قرار دیا۔اس موقع پر نامور دانشور اوریا مقبول جان سیکرٹری آرکائیوزولائبریریز نے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے علامہ شبلی نعمانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری نشست سے ڈاکٹر پروفیسر رفیع الدین ہاشمی سابق صدر شعبہ اقبالیات جامعہ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہ علامہ مرحوم ہندوستانی علم و ادب کی تجدید کے امام تھے نشست کے آخر میں محترمہ بشریٰ متین سابق وائس چانسلر لاہور کالج وومن یونیورسٹی نے اپنے صدارتی کلمات میں علامہ شبلی نعمانی کی سیرة النبی سے علامہ شبلی نعمانی کی تحریر و تخلیق کا جو تاثر قبول کیا وہ بڑا ہی ایمان افروز تھا۔

تیسر اور آخری نشست سے نامور ادیب ڈاکٹر انور محمود خالد نے علامہ شبلی نعمانی تحثیت مورخ کے حوالے سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ اس کے بعد ممتاز دانشور و ادیب ڈاکٹر پروفیسر خورشید رضوی نے خطاب کیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر خلیق الرحمٰن اور محترم عنایت اللہ چیئر مین ایگز یکٹو کمیٹی گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4