یو کے سنٹر کشمیر بلاک اعظم کلاتھ مارکیٹ میںتقریب حلف برداری

یو کے سنٹر کشمیر بلاک اعظم کلاتھ مارکیٹ میںتقریب حلف برداری

لاہور(پ ر) یو کے سنٹر کشمیر بلاک اعظم کلاتھ مارکیٹ میں حلف برداری کی تقریب رونما ہوئی۔ جس میں سرپرست اعلیٰ حافظ عابد علی ، صدر میاں محمد کاشف، نائب سرپرست اعلیٰ حاجی محمد یعقوب، چیئرمین میاں مسعود، جنرل سیکرٹری میاں محمد اعجاز و دیگر عہدیداران سے ٹریڈرونگ ن لیگ لاہو کے سرپرست اعلیٰ انجم محمود بٹ نے حلف لیا۔ اس حلف برداری کی تقریب میں لاہور ٹریڈر ونگ کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی جن میں وسیم قادر سیکرٹری حمزہ شہباز، چیئرمین عرفان اقبال شیخ، لیاقت سیٹھی، میاں عثمان، چوہدری زاہد، چوہدری عامر صدیق، صدر ناصر سعید ، سید اظہر شاہ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ کی مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب جلسے کا منظر پیش کرنے لگی۔ اس کے علاوہ اعظم کلاتھ مارکیٹ کے مختلف عہدیداران شیخ جاوید، عمر سیٹھی، ملک نوازش ، اشفاق احمد شاقی، محسن بھائی،شیخ مختاراور شیخ افضال و دیگر نے شرکت کی۔ اس تقریب سے صدر ناصر سعید اور سینئر نائب صدر میاں عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ایس آر او 608 پر جلد خوشخبری سنے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4