حکومتی بوکھلاہٹ سے واضع ہوتا ہے30نومبر کو بھی کپتان ہی جیتے گا،عبدالعلیم

حکومتی بوکھلاہٹ سے واضع ہوتا ہے30نومبر کو بھی کپتان ہی جیتے گا،عبدالعلیم

لاہور ) پ ر ( پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزراءکے بیانات میں تضاد سے حکومتی بوکھلاہٹ واضح ہوتی ہے حکمران خاطر جمع رکھیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ 30نومبر کو بھی کپتان ہی جیتے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تبدیلی لانے اور دھاندلی پر مبنی فرسودہ نظام کے خاتمے کا تہیہ کرچکے ہیں اگر حکومت نے 30نومبر کے احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف نئی تاریخ کا اعلان کرے گی اور اس سلسلے کو وزیر اعظم کے استعفے تک جاری رکھا جائے گا۔تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی گلبرگ آفس لاہور میں صدر انجمن تاجران پنجاب شیخ ادریس،صدر انجمن تاجران لاہور میاں طارق فیروز کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی منفی پالیسیوں کے باعث تجارتی حجم کم ہورہا ہے جس ملک میں چار ماہ کے لیے صنعتوں کو گیس کی سپلائی ہی بند کردی جائے وہاں کا تاجر طبقہ کس طرح ترقی کرسکتا ہے ۔

سری طرف ملک کو قرضوں کے جال نے جکڑ رکھا ہے اور معیشت کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کی بجائے ایڈھاک پالیسیوں کے ذریعے عارضی طور پر معاملات چلائے جارہے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پورا ملک بے یقینی کا شکار ہے بالخصوص لوڈشیڈنگ کا عذاب وبال جان بن چکا ہے جبکہ اہل اقتدار غیر ملکی دوروں اور ذاتی بزنس میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے تاجر رہنماو¿ں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ عمران خان ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لیے تاجر طبقے کو اعتماد میں لیکر آگے چلیں گے۔ عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی لاہور آفس میں تشریف لانے والے تاجروں کے وفد کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران پاکستان تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گی اور اب انجن تاجران کے عہدیدران کے ذریعے عمران خان کا پیغام ہر مارکیٹ میں پہنچایا جائے گا ۔تاجر برادری کے عہدیداروں نے 30نومبر کے احتجاج میں بھر پورشرکت کا عہد کیا اور تاجربرادری نے عبدالعلیم خان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ا

مزید : میٹروپولیٹن 4