صوبے بھر میں پٹواری ،قانگو اور ریونیو افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد

صوبے بھر میں پٹواری ،قانگو اور ریونیو افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد

لاہور (اپنے نمائندے سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے حکم پر صوبے بھر میں پٹواری ،قانگو اور ریونیو افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی مزید معلوم ہو اہے کہ صوبے بھر میں بندوبست ،جمعبندیوں کی تکمیل اور اشتمال کا ریکارڈ اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزیشن سسٹم میں میں محفوظ کئے جانے کی پریکٹس زور شور سے جاری ہے تاہم با اثر ریونیو سٹاف کی جانب سے ا پنے من پسند کے پٹوار سرکل ،قانون گوئی اور تحصیل سطح کی آسامیاں حاصل کرنے کےلئے کروائے جانے والے تبادلوں کے باعث ریونیو ریکارڈ کو اپ گریڈ ہونا انتہائی مشکل ہوتا جارہا تھاآخری مراحل میں داخل ہونے والے موضع جات کو ناصرف ریونیو سٹاف کے تبادلے کے باعث ریورس گیئر لگا کر پیچھے دھکیل دیا جارہا ہے بلکہ افسران بالا کی تما م محنت پر بھی پانی پھیر دیا جاتا رہا ہے جس کا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے نوٹس لے لیا ہے اور گزشتہ روز تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں پٹواری ،قانگو اور ریونیو آفیسرز کے تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4