حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی ، پولیس کیغیر قانونی حراست سے مبحوس برآمد

حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی ، پولیس کیغیر قانونی حراست سے مبحوس برآمد

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے حبس بے جاءکی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی غیر قانونی حراست سے مبحوس کو برآمد کروا کر آزاد کر تے ہوئے ایس ایچ او وحدت کالونی کو وارننگ دے کر درخواست نمٹا دی درخواست گزار شہزاد نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا کہ سائل کے چھوٹے بھائی ظہور علی کو ایس ایچ اوتھانہ وحدت کالونی اپنے چار پولیس ملازمین کے ہمراہ زبردستی اٹھا کر لے گیا اور اس کی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ مبحوس کو برآمد کروایا جائے جس پر فاضل عدالت نے بیلف مقرر کیا جس نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مب پولیس نے حوس کو محرر کے کمرے میں زمین پر بٹھا رکھا تھا اور اس کے خلاف کوئی مقدمہ بھی درج نہ تھا جبکہ مبحوس کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اسے تھانہ کے ایک کمرے کو سجانے کے لیئے لے کر آیا تھا اور بعدازاں واپس نہیں جانے دے رہا تھا جس پر فاضل عدالت نے مبحوس کو آزاد کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

مزید : میٹروپولیٹن 4