انجلینا جولی نے آسٹریلیا میں فلم” ان بروکن “کولانچ کردیا

انجلینا جولی نے آسٹریلیا میں فلم” ان بروکن “کولانچ کردیا
انجلینا جولی نے آسٹریلیا میں فلم” ان بروکن “کولانچ کردیا

  

سڈنی( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے آسٹریلیا میں فلم ان بروکن کولانچ کردیا۔فلم کی تعارفی تقریب سڈنی میں ہوئی جس میں ہدایتکارہ انجیلینا جولی نے فلم اَن بروکن کے بارے میں آگاہ کیا۔بائیوگرافیکل فلم لوئس زیمپرینی نامی امریکی اولمپک رنر کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے جسے جاپانی فوج جنگی قیدی بنا لیتی ہے،اولمپک رنر سے قیدی بننے تک کے سفرکو خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے ،ایکشن سے بھرپور یہ فلم 25 دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر