خاتون کی درخواست حبس بے جاپرزمیندار کی قید سے شوہر اور بیٹا بازیاب

خاتون کی درخواست حبس بے جاپرزمیندار کی قید سے شوہر اور بیٹا بازیاب

لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے خاتون کی جانب سے حبس بے جاءکی درخواست پر زمیندار کی قید سے اس کے شوہر اور بیٹے کو برآمد کروا کر رہا کر دیا راخل بی بی نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کاشوہر مختار اور بیٹا شہزاد زمیندار سجاد اور خالد کی زمینوں پر کام کرتے ہیں اور ان کے مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں چند دن قبل زمینداروں نے انہیں غیر قانونی طور پر اپنے ڈیرے میں قید کر لیا اور ہمیں ان سے ملاقات بھی نہیں کرنے دیتے عدالت سے استدعا ہے کہ مبحوسان کو برآمد کروایا جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ کو مبحوسان کو برآمد کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا گزشتہ روز پولیس نے مبحوسان کو عدالت میں پیش کر دیا جنہوں نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ ہم ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے جس پر فاضل عدالت نے مبحوسان کو آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی

مزید : میٹروپولیٹن 4