ہریتک روشن فلم فیئر میگزین کے سرورق کی زینت
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن فلم فیئر میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار ہریتک روشن بھارتی فلم فیئر میگزین کے سرورق پر منفرد انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے میرون کلر کا لباس زیب تن کیا ہے جس میں وہ انتہائی پرکشش دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکار کا میگزین میں آرٹیکل بھی شائع ہوا ہے جس کا عنوان” سیپریشن ازورس دین ڈیتھ“ بھی شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی سوزانے خان سے علیحدگی کا تمام تر واقعہ اپنی زبانی بیان کیا ہے یہ میگزین 3 دسمبر کو مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔