لوکل گورنمنٹ بورڈ کے دفاتر میں کرپٹ مافیا کا راج،وزیر اعلٰی نے تحقیقات کا حکم دیدیا

لوکل گورنمنٹ بورڈ کے دفاتر میں کرپٹ مافیا کا راج،وزیر اعلٰی نے تحقیقات کا ...

                                                        لاہور (جاوید اقبال) محکمہ بلدیات کے ہیڈ کوارٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ میںفرضی درخواستوں کے ذریعے سرکاری اہلکاروں کو بلیک میل کرنے کا انکشاف، ایک سال میں مختلف ٹاﺅن افسروں، ٹی ایم اوز، ٹی او آرز، کونسل افسروں، سپرنٹنڈنٹس اور کلرکوں کے خلاف بورڈ کے افسروںنے 2122 بوگس درخواستیں درج کیں جن پر انہیں طلب کر کے ”مک مکا“ کر کے معاملات رفع دفع کر دیئے گئے ان بوگس اور فرضی درخواستوں پر کارروائی روکنے کے لئے ایڈمن آفیسر اور دیگر نے لاکھوں روپے نذرانے وصول کئے جبکہ افسروں کے تقرر و تبادلوں اور من پسند جگہ پرتعیناتی کے لئے سمری تیار کرنے کے بعد باقاعدہ ریٹس مقرر کئے گئے ہیں بورڈ بلدیات کا واحد ہیڈ کواٹرہے جہاں بورڈ کی عمارت کے کل سات فلورز پر تعینات عملے میں سے 90 فیصد سے زائد سروس اورٹنیورقوانین پر پورا نہیں اترتااور کئی کئی سالوں سے ایک ہی جگہ تعیناتہے ٹاﺅنوں کے افسروں کی شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری بلدیات سے رپورٹ طلب کرلی ہے، شکایات 7 مختلف درخواستوں میں کی گئی ہیں جن پر درجنوں ٹاﺅن افسروں، کلرکوں، کونسل افسروں، ٹی ایم اوز، ٹی اوز، سپرنٹنڈنٹس اور کلریکل سٹاف کے دستخط موجود ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات کے ماتحت افسروں اور ملازمین کا ہیڈ کوارٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس ساندہ اپنے ہی ادارہ کے ماتحت افسروں کو ملازمین کے لئے سلاٹر ہاﺅس یعنی مذبح خانہ بن چکا ہے جہاں تمام شعبہ جات میں تعینات انکوائری افسران۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایڈمن افسران سالہا سال سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں، 90 فیصد حکومت کی وضع کردہ ٹنیور پالیسی پر پورا نہیں اترتے ٹاﺅنوں یونین کونسلوں، سمیت اپنے ماتحت عملے کے خلاف فرضی درخواستیں دیتے ہیں اور بعد ازاں، انکوائری شروع کر کے افسر اور ملازم کو طلب کرتے ہیں اور مک مکا کر کے فرضی درخواستیں داخل دفتر کر دی جاتی ہیں جو افسر نذرانے نہ دیں ان کے خلاف فرضی درخواستوں پر انکوائری کراتے ہیں اسی قسم کی 25 ہزار درخواستوں پر 2013ءسے پہلے 10 ماہ میں فرضی کارروائی کر کے لاکھوں روپے ہڑپ کئے گئے اس طرح من پسند جگہ پر تعیناتی کے لئے افسروں کی سمری تیار کروانے کے بعد ریٹس مقرر ہیں اور جو نیا سیکرٹری آتا ہے اسے یہ مافیا اپنے رنگ میں رنگ لیتا ہے اس پر ایوان وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس محسن رشید سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ہو ں گی متاثرہ افسر اور عملہ مجھ سے رابطہ کرے کارروائی کروں گا سیکرٹری نے کہا کہ میںنیاآیا ہوں معاملے کو دیکھ لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1