عالمی یوم اطفال پر شہر بھر میں نجی و سرکاری اداروں کی تقریبات

عالمی یوم اطفال پر شہر بھر میں نجی و سرکاری اداروں کی تقریبات

لاہور(لیڈی رپورٹر)عالمی یوم اطفال کے موقع پر گز شتہ روز شہر بھر میں تقر یبا ت منعقد کی گئیں جس میں بچوں کے حقوق کے لئے کام کر نے والے سرکاری و نیم سرکا ری اداروں کے ممبران نے خصو صی شر کت کی اس حوالے سے سرکاری ادارے چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام مقا می ہو ٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پر سن صبا صادق سمیت بیگم گورنر پنجاب پروین سرور،غزالہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ سمیت سول سوسائٹی اور صحا فی برا دری نے خصو صی شر کت کی بعد ازاں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پر سن صبا صادق نے کہا کہ بچے ہما ری قوم کا مستقبل ہیں ان کے حقوق کی حفاظت کر نا اپنے ملک کی بنیادوں کو مضبو ط کر نا ہے ۔دریں اثناءمیو ہسپتا ل اورپا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز (رجسٹر ڈ ) کے زیر اہتما م بچو ں کے عا لمی دن کے حوالے سے ایک سیمینا ر کا اہتما م میو ہسپتا ل کے آ ڈیٹو ریم میں کیا گیا جس کے مہما ن خصو صی میو ہسپتا ل کے ما ہر امر اض بچگا ن ڈاکٹر یعقوب قا ضی تھے جبکہ ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں ،ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹر ارشا د گھمن،ڈاکٹر شعیب احمد ،ڈاکٹر عطا الر حمن بٹ ،ڈاکٹرصہیب احمد ،ڈاکٹر احمد نو ید بھٹی ،ڈاکٹر نا ہید ند یم ،ڈاکٹر ند یم قر یشی ،ڈاکٹرملک با سط ظہیر،ڈاکٹرثمینہ سعید،ڈاکٹر زکیہ،ڈاکٹر فر زانہ اور دیگر ڈاکٹر وںکی کثیر تعد اد نے شرکت کی اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی ما ہر امر اض بچگا ن پر وفیسر ڈاکٹر یعقو ب قا ضی کا کہناتھاکہ ہما رے ملک میں بچو ں کی شرح امو ات بہت زیا دہ ہیں اور اس کی وجو ہا ت میں بچو ں کی پید ائش میں وقفے کا کم ہو ناہے ما ﺅ ں کا کمز ور خوراک اور خو ن کی کمی ،حفا ظتی انجکشن نہ لگو انا ،کو الیفائیڈ دائیو ں اور لیڈ ی ڈاکٹر وں کا نہ ہو نا اور پینے کا صا ف پا نی میسر نہ ہو نا بھی شر خ امو ات کی بہت بڑ ی وجہ ہیں تعلیم کی کمی بھی ایک بہت بڑ ی وجہ ہے، بچے کی پید ائش کے وقت اور اس کے بعد اس کا مکمل معا ئنہ بڑا ضر وری اور سا تھ ہی حفا ظتی انجکشن کا کو رس بہت اہم کر دار ہو تا ہے اور ہم ان چیز وں پر عمل کر یں تو ہما رے اکثر بچو ں کی شرح امو ات میں کمی ہو سکتی ہے اورپھر صحت مند معا شر ے کا اصو ل ممکن ہوسکے گا۔ اس مو قع پرپا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز (رجسٹر ڈ ) کے صد ر ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد بچو ں کے عا لمی دن کے موقع عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1