جنرل ہسپتال میں فری شوگر کیمپ کل لگایا جائے گا،ٹیسٹ بھی مفت ہونگے

جنرل ہسپتال میں فری شوگر کیمپ کل لگایا جائے گا،ٹیسٹ بھی مفت ہونگے

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال میں کل بروز ہفتہ فری شوگر کیمپ لگایا جائے گا جس میں شوگر کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے کیمپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور طبی ماہرین اور معالجین مریضوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے ۔ اس موقع پر شوگر کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک اور سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں ڈاکٹرز، نرسز، نرسنگ طالبات، پیرامیڈیکل سٹاف اورممتاز سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں قائممقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر جنید مرزا، شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر عمران حسن خان اور ڈاکٹر سلمان شکیل کے علاوہ دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ 22نومبر کو جنرل ہسپتال میں فری شوگر کیمپ میڈیکل یونٹ ون کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گاجس میں مرد اور خواتین مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ فری شوگر کیمپ میں آنے والے کسی مریض سے پرچی فیس نہیں لی جائے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1