تھر میں بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،طاہرڈوگر

تھر میں بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،طاہرڈوگر

لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی تحریک لاہور کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہاہے کہ تھر پار کرمیں بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہو تی ہے مر کزی اور صوبائی حکومتوں کی غیر سنجیدگی اور تھر میں بچوں کی ہلاکت دہشت گردی کے مترادف ہے ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے عوام کے بنیادی شہری حقوق کا قتل عام ہو رہا ہے حکومت اور عوام میں بڑھتی ہوئی دوریاں ملک میں تبدیلی اور انقلاب کا سامان پیدا کر رہی ہیںپا کستان میں انصاف ،امن اور میرٹ کا قتل ہو رہا ہے یہی سبب ہے جوعوام کو انصاف اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور کرتا ہے جہاں غربت کے ہاتھو ں عوام اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہوں ایسے حکمرانوں کو رہنے کا حق نہیں تھر پارکر میں بچوں کی ہلاکتیں قحط سالی سے ہے حکومت اپنی غفلتوں پر پردہ ڈالنے کےلئے حربے استعما ل کر رہی ہے ہٹ دھرمی کی وجہ سے عوام روز مر رہے ہیں مگرمر کز ی اور صوبائی حکومت ایک دوسر ے پر ڈال رہی ہیںتھر پارکر قحط کے سبب بچوں کی ہلاکتیں شرم ناک امر ہے حکومت سندھ کو حق حکمرانی کا اب کو ئی حق نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1