ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں 8بچوں کی ہلاکت افسوسناک ہے،خدیجہ فاروقی

ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں 8بچوں کی ہلاکت افسوسناک ہے،خدیجہ فاروقی

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدرمسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں عملہ کی غفلت اور آکسیجن نہ ملنے سے 8بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل ستمبر 2014میں ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں اسی قسم کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 7نوازائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے تھے لیکن حکومت نے اس سے سبق نہیں سیکھا جس پر سرگودھا میں اسی قسم کے واقعہ میں8بچے جاں بحق ہوگئے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی صحت پالیسی ناکام ہوگئی حکومت کی صحت پالیسی میں دلچسپی اسی امر سے عیاں ہے کہ پنجاب میں وزیر صحت ہی موجود نہیں بلکہ تمام کام ایک مشیر کے ذمے لگائے ہوئے ہیںوزیر صحت کا محکمہ وزیراعلیٰ کے پاس ہے اس لیے معصوم بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دا ر بھی وہ خود ہیں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز نام نہاد نمائشی سکیموں پر خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ عوام ہسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں پنجاب حکومت کی صحت پالیسی ناکام ،سرگودھا واقعہ پنجاب حکومت کی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عوام نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں اسی لیے حکمران جہاں جہاں بھی جاتے ہیں ان کا استقبال گو نواز گو کے نعروں سے ہورہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1