مانگا منڈی، سپننگ فیکٹری میں آتشزدگی، ہزاروں کاسامان جل گیا

مانگا منڈی، سپننگ فیکٹری میں آتشزدگی، ہزاروں کاسامان جل گیا

 لاہور(کر ائم سیل) مانگا منڈی کے قریب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے سپننگ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کاسامان جل گیا ،فیکٹری کے عملہ نے 2گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلا ت کے مطابق مانگا منڈی کے قریب واقع دھاگہ بنا نے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری میں پڑا ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم فیکٹری کے عملہ نے اپنی مد د آپ کے تحت ہی آگ پر قا بو پا لیا ۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا کے مطابق آگ معمولی نو عیت کی تھی جس پر فیکٹری کے عملہ نے خود ہی قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی