زندگی بھر کی جمع پونجی نوسربازوں نے لوٹ لی،متاثرین انصاف کیلئے خوار

زندگی بھر کی جمع پونجی نوسربازوں نے لوٹ لی،متاثرین انصاف کیلئے خوار

لاہور(کرائم سیل) زندگی بھر کی جمع پونجی نوسربازوں کی جانب سے لوٹے جانے کے بعد مغلپورہ کے رہائشی انصاف کے لیے تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔پولیس کی جانب سے دو روز گزر جانے کے باوجود ملزمان کے خلاف درخواست درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی محمد اسحاق اور یعقوب نے ایک سال قبل 2لاکھ روپے خراد کے کام میں محمد نعمان کے کاروبار میں شامل کیے تھے اور نفع و نقصان میں شریک تھے۔نمائندہ \"پاکستان \"سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اسحاق اور یعقوب نے بتایا کہ پیسے دینے کے چند ماہ کے بعد ہی محمد نعمان نے کاروبار میں نقصان ظاہر کرنا شروع کر دیا جبکہ ان کی اطلاعات کے مطابق کاروبار میں نقصان نہیں ہوا تھا ۔اس حوالے سے انہوں نے کئی بار علاقہ کے معززین کو بلا کر معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن محمد نعمان نہیں مانا جس پر تنگ آ کر تین روز قبل انہیں نے تھانہ مغلپورہ میں رجوع کیا لیکن پولیس اہلکاروں کی جانب ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے پہلے دن درخواست لکھ کر لانے کے لیے کہا ،اگلے دن جب ہم درخواست لکھ کر لائے تو اس میں غلطیاں لگا دیں اورپھر سے آنے کو کہا ہے ۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے درخواست درج کی جائے۔اس معاملے میں تھانہ مغلپورہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محمد اسحاق نامی کوئی شخص درخواست لے کر نہیں آیا ہے، اگر آتا تو درخواست ضرور درج کی جاتی۔

مزید : علاقائی