پتوکی: پرانی رنجش پر آٹھ مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

پتوکی: پرانی رنجش پر آٹھ مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

 پتوکی (تحصیل رپورٹر) با اثر آٹھ مسلح افراد نے پرانی رنجش پر نوجوان کو تین فائر مار کر زخمی کر دیا ۔متاثرین کا ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ اور ملزمان کی گر فتاری کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے رہائشی محمد جمشید کے بیٹے محمد وقاص عرف سنی کی جائیداد کے تنازے جاوید کہ اہلیہ مفعرت بی بی کے ساتھ چل رہے تھے پرانی رنجش رکھتے ہو ئے ملزمان جہانگیر ،علی ،ذیشان وغیرہ نے محمد وقاص کو تین فائر مارے جو دو پیٹ میں لگے اور ایک ٹانگ میں لگا جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ابتدا ئی طبی امداد لاہور جناح ہسپتال میں تشویش ناک صورت حال میں بھیج دیا گیا تھانہ صدرپتوکی پولیس نے کاروائی شروع کر دی جب کہ دوسری طرف متاثرین نے حبیب آباد روڈ پر احتجاج کر تے ہو ئے بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کر تے ہو ئے ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سے فوری نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی