پنجاب، 24گھنٹوں میں 559ٹریفک حادثات ،456افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 559ٹریفک حادثات ،456افرادشدید زخمی

 لا ہور (کرا ئم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 559ٹریفک حادثات میں456افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ205افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 281 ڈرائیور ،12کم عمرڈرائیور، 306 مسافر اور 82 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 127 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 33 حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی