نو اں کو ٹ پو لیس نے منشیا ت فروش با پ بیٹے کو گرفتا ر کر لیا

نو اں کو ٹ پو لیس نے منشیا ت فروش با پ بیٹے کو گرفتا ر کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل) نواں کوٹ کے علاقہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش باپ بیٹے کو گرفتار لیا ،قبضہ سے 2کلو ہیروئن اور زہریلی شراب برآمدجبکہ باقی تین ملزمان فرار ہوگئے، مقدمہ درج۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جھگیاں ناگرہ بلوچاں والی گلی میں چھاپہ مار کرعرصہ دراز سے منشیات فروشی کرنے والے سلیم بلوچ اور اس کے باپ سردار بلوچ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2کلو ہیروئن اور سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی ہے جبکہ سردار بلوچ کے باقی 3 بیٹے وہ بھی جو بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کا دھندہ کرتے ہیں موقع سے گرفتار نہ ہوسکے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے باقی فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -