بیٹے کوقتل کر کے خود کشی کر نے وا لے با پ بیٹو ں کی نعش ور ثا کے سپرد

بیٹے کوقتل کر کے خود کشی کر نے وا لے با پ بیٹو ں کی نعش ور ثا کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کرنے والے باپ اور اس کے بیٹے کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،دونوں لاشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔مقتول عرفان کے ایک رشتہ دار جمیل کا کہنا ہے کہ عرفان کی شادی کے بعداس کا اپنے والد احمد کے ساتھ خرچہ نہ دینے پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جسکے باعث کچھ عرصہ قبل احمد نے اپنے بیٹے عرفان کو جائیداد سے عاق کر دیاتھا ۔وقوعہ کے ایک روز قبل بھی دونوں باپ بیٹے کا آپس میں جھگڑا ہوا تھاجس پر طیش میں آکراحمد نے اپنے بیٹے عرفان کو گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کشی کرلی۔ گزشتہ روز پولیس نے باپ بیٹے کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا،میتیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا ۔ بعد ازاں مقامی قبرستان میں ان کی تدفین کر دی گئی، اس موقع پر ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ عرفان کے بری صحبت میں بیٹھنے کی وجہ سے ہمارا ہنستا بستا گھر اجڑ گیا۔

مزید :

علاقائی -