لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل ) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاجبکہ نشترکالونی میں ڈا کوؤ ں نے شہر ی طا لب سے مو ٹر سا ئیکل چھین لی، مزاحمت پرفا ئر نگ کر کے زخمی کردیا -تفصیلات کے مطابق نشتر کا لو نی ر حمت پا ر ک کے شہر ی طا لب سے ڈا کو ؤں نے مو ٹر سا ئیکل چھین لی ،مزاحمت پر تشد د کا نشا نہ بنا یا اور فا ئر نگ کرکے اسے زخمی کردیا ۔نصیر آباد میں بھابڑہ کے رہا ئشی حسن کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرتین ڈاکو گھر سے 7لاکھ 50ہزار، مغل پورہ شیلر چوک میں صغیر احمدکے گھر سے تین ڈاکو 6لاکھ 20ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کرلے گئے جبکہ اقبال ٹاؤن خیبر بلاک میں ڈاکوؤں نے صدیق اور اس کے اہل خانہ سے 5لاکھ 45ہزار ، باغبانپورہ میں شہزاد اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 50ہزار،ہنجروال خیابان کے قریب احمد سلیمان اور فقیر حسین سے مو ٹر سائیکلیں نقدی موبائل ،جوہرٹاؤن فیملی ہسپتال کے سامنے حسن خان سے ڈیڑ ھ لاکھ ،ڈیفنس بی فیز ون میں اقبال اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ،سبزہ زار معراج پارک حسن ٹاؤن میں نذیرسے 70ہزار،ساندہ ریواز گارڈن میں عارف سے 40ہزار،ستو کتلہ شوکت خانم کے سامنے محسن سے 35ہزاراور اسلام پو رہ تاج کمپنی کے سامنے خرم سے 35ہزار کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیاچھین لی گئیں۔علاوہ ازیں سول لائن میں یعقوب ،ریس کورس میں منصور اقبال ،اسلام پورہ میں اکمل،اقبال ٹاؤن میں زاہدکی گاڑیاں جبکہ شاد باغ میں اسامہ ،وحدت کالونی میں عظیم ،اسلام پورہ میں نوید،ریس کورس میں عمیر،گجر پورہ میں شاہد، مسلم ٹاؤن میں فرید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -