پاکستان اور روس نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

پاکستان اور روس نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

                       راولپنڈی(اے این این) پاکستان اور روس نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئیے ، پاکستان اورروس کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے وزرائے دفاع خواجہ آصف اور شوئی گو کے درمیان ملاقات کے بعد کیے گئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے میں فوجی اور تکنیکی تعاون کے علاوہ پاکستان کو جدید ہیلی کاپٹروں کی فراہمی بھی شامل ہے،معاہدے کے تحت پاکستان اور روس خطے کے تعاون اور استحکام میں مدد فراہم کریں گے ۔ معاہدے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے روس کا کردار اہم ہے ، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے۔ واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔ اسلام آباد پہنچنے پر خواجہ آصف اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا تھا جس کے بعد وہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

مزید : علاقائی