نااہلی کی درخواست پر اسفن بھنڈارہ کو جواب داخل کرانے کیلئے 10 دن کی مہلت

نااہلی کی درخواست پر اسفن بھنڈارہ کو جواب داخل کرانے کیلئے 10 دن کی مہلت

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی نااہلی کی درخواست میں ایم این اے کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید دس دن کی مہلت دیدی۔ مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر نے تحریک انقلاب کی درخواست پر سماعت شروع کی تواسفن یار بھنڈارہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے انہیں مزید دس دن کی مہلت دی جائے، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ پہلے بھی جواب داخل کرانے کیلئے رکن قومی اسمبلی کو تین ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا ، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کر دی ۔

مہلت

مزید : صفحہ آخر