بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کیخلاف عبوری حکم امتناعی میں 27نومبر تک توسیع

بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کیخلاف عبوری حکم امتناعی میں 27نومبر تک توسیع

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے دو کنال اور اس سے بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کے خلاف عبوری حکم امتناعی میں 27نومبر تک توسیع کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور درخواست گزاروں کے وکلاءکوحتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے توصیف احمد سمیت متعدد شہریوں کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت شروع کی ۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لگژری ٹیکس پر حتمی بحث کیلئے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے پنجاب حکومت اور درخواست گزاروں کے وکلاءکو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

طلب

مزید : صفحہ آخر