حکومت دھرنے سے روکنے کیلئے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے ،تحریک انصاف کی ہائیکورٹ میں درخواست

حکومت دھرنے سے روکنے کیلئے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے ،تحریک انصاف کی ...

 لاہور (نامہ نگار خصوصی )تحریک انصاف کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں اور انہیں ہراساں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی تحریک انصاف کے مقامی کارکن کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کا 30نومبر کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے کارکنوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے اور خدشہ ہے پنجاب حکومت پولیس کے ذریعے کارکنوں کو گرفتار کرے گی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انکی گرفتاریوں سے روکا جائے۔

ہراساں

مزید : صفحہ آخر