شادمان چوک کانام بھگت سنگھ رکھنے کےخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

شادمان چوک کانام بھگت سنگھ رکھنے کےخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اپنا عبوری حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے شادمان چوک کانام بھگت سنگھ سے موسوم کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 2ماہ تک کے لئے ملتوی کردی۔گزشتہ روزڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ضلعی حکومت اور لاہور دلکش کمیٹی کی جانب سے کوئی وکیل یا نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے انجمن تاجران شادمان اور تحریک حرمت رسول کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت 2ماہ کے لئے ملتوی کردی ۔درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ضلعی حکومت اور لاہور دلکش کمیٹی نام کی تبدیلی کے حوالے سے اپنا فیصلہ اور رائے گزشتہ سال ہی واپس لے چکے ہیںکیونکہ شادمان کے اہل علاقہ نے نام کی تبدیلی کو سختی سے مسترد کر دیا تھا،اسی لئے ضلعی حکومت کی جانب سے کبھی کوئی وکیل پیش ہی نہیںہوا لیکن ابھی تک اس فیصلے سے بھی فاضل عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ درخواستوںمیں کہا گیا ہے کہ شادمان چوک کوپاکستان کے نام کے خالق چودھری رحمت علی سے موسوم کیا جاچکا تھا اس کے باوجود ضلعی حکومت اور لاہور دلکش کمیٹی نے یہ نام تبدیل کرکے اسے بھگت سنگھ چوک کا نام دے دیا ۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر