گیس بندش ، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

گیس بندش ، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے گیس کی بندش کی صورت میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ اپٹما کے رہنما گوہر اعجاز نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیس بند کی گئی تو 70 فیصد ملیں بند ہو جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی درجنوں ملیں بند ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش کی گئی تو یہ ہماری بقا کی جنگ ہو گی ۔ گزشتہ پانچ ماہ سے ممبران اصرار کر رہے ہیں کہ ہمیں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دینا چاہیے ممبران کو پانچ ماہ سے روک رہا ہوں کہ ابھی جنگ کا وقت نہیں آیا ہے لیکن لگ رہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی جنگ نہ کی گئی تو ہمیں گیس بالکل بھی نہیں ملے گی ۔ اگر پندرہ مارچ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس بحال بھی کی گئی تو مقررہ کوٹہ 100 ایم ایم سی ایف ٹی نہیں ملے گا جس کے باعث ہمیں اربوں روپے کا نقصان ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایل این جی کا شور کر رہی ہے اس کے زائد ٹیرف کا بوجھ بھی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ہی ڈالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور اپٹما رہنما ہمارا فرض ہے کہ اپنے ممبران کو اصل صورت حال سے آگاہ کریں ۔

احتجاج کا اعلان

مزید : صفحہ آخر