ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے اعتماد کارپوریشن کو مسترد کر دیا

ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے اعتماد کارپوریشن کو مسترد کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) 2013ء میں سعودی عرب کے بزنس اور فیملی وزٹ ویزہ جات کے فنگر پرنٹس پراسیسنگ کے لیے دوبئی کی ایک پرائیویٹ کمپنی اعتماد کارپوریشن (پرائیویٹ لمیٹڈ )کی اجارہ داری قائم کی گئی،پورے سال میں تقریباََ 50,000ویزہ جات کی پراسیسنگ کی گئی اور500نارمل فیس دو تین ماہ کے وقت کے ساتھ اور ارجنٹ فیس 12,000کے ساتھ ایک سے دو ہفتے کا وقت لیا گیا ،اس کمپنی کے پورے پاکستان میں صرف5دفاتر ہیں ،لوگ ذلیل و خوار ہوتے رہے اور بازار گرم ہوتا رہااب اس کمپنی کو پاکستان سے ورک ویزہ پر جانے والے 3لاکھ سے زائد ویزہ جات کا بھی ٹھیکہ دے دیا گیا ہے ،اس کمپنی کا لالچ ختم نہیں ہوااور اب مزیدسات لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور2لاکھ حجاج کرام کا بھی ٹھیکہ دے دیا گیا ہے ،جو کمپنی پچاس ہزار لوگوں کو 5 دفاتر کے ساتھ ڈیل نہیں کر پائی وہ 10لاکھ لوگوں کو کیسے ڈیل کرے گی،ورک،وزٹ ویزہ والوں کی طرح ا ب عمرہ اورحج زائرین ذلیل و خوارہوں گے جس سے سعودی حکومت کی بدنامی ہو گی اور حج اور عمرہ زائرین کی حوصلہ شکنی ہو گی اور کمی واقع ہو جائے گی ،اس کے علاوہ ایک پرائیویٹ کمپنی کی اجارہ داری سے ٹریول ایجنٹس کا کاروبار متاثر ہو گا اور یہ کاروبار تباہ کرنے کی ایک سازش ہے، TAAPاس کی مخالفت کرتی ہے اور متعلقہ کام سے گزارش کرتی ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے،ان خیالات کا اظہار ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور ریجن کے رہنماوں ڈاکٹر محمد شریف خان بلوچ،حسنین شاہ،اشفاق مرزا اور ان کے ساتھ میزاب گروپ کے امتیاز الرحمن چودھری، اور شاہد محمود انور لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : صفحہ آخر