تحریک انصاف نے اقلیتی نمائندوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دے دیا

تحریک انصاف نے اقلیتی نمائندوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دے دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحرےک انصاف پنجاب کے مذہبی امور علماءمشائخ کے صدر مفتی عبدالقوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ کوٹ راھاکشن میں دو پاکستانی مسیحی جوڑے پر غیر اسلامی اورغیر انسانی ظلم کیا گیا ، اس طرح کے سانحات کو روکنے کے لئے تحریک انصاف نے مذہبی اور اقلیتی نمائندوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دے دیا ہے ،اس جرگے کے چاروں صوبوںکے مذہبی اور اقلیتی رہنما شامل ہوںگے اور پاکستان میں بسنے والے ہندو، مسیحی ، سکھ اور دیگر اقلیتی نمائندگان سمیت مختلف مذاہب کے قائدین اور علماءکو اس جرگے کے معزز رکن بنایا جائے گا،اس جرگے کی سپریم کونسل گیارہ ممبران جبکہ مجلس مشاورت پینتیس ارکان پر مشتمل ہوگی ، مفتی عبدالقوی نے کہاکہ جرگہ مظلوم خاندانوں سے رابطہ کرے گا اور جن اضلاع میں خوفناک سانحات پیش آئے ہیں تحریک انصاف کا لائرز فورم ان کی قانونی معاونت کرے گا۔ مفتی عبدالقوی نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں بھی پاکستان کے عوام دین ، مسلک اور اتفاق رائے کی بنیاد پر ظلم دیکھیں فوراً پی ٹی آئی کے تشکیل کردہ جرگے سے پنجاب سیکرٹریٹ میں رابطہ کرےں ، جرگہ مظلوم افراد اور یتیم بچوں کی معاشی کفالت اور تعلیمی سرپرستی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔

اقلیتی جرگہ تشکیل

مزید : صفحہ آخر