فیس بک پر آپ کے وہ دوست جن سے چھٹکارا حاصل کر لینا چاہیے
نیویارک(نیوزڈیسک)یقینافیس بک میں آپ کی فرینڈ لسٹ خاصی طویل ہو گی۔اس لسٹ میں آپ کافی لوگوں کو جانتے ہوں گے اور کچھ ایسے بھی ہوں گے جو آپ کے دوستوں کے دوست ہیں جبکہ کچھ اس طرح کے بھی ہوں گے جن سے آپ کی زیادہ بات نہیں ہوتی ہوگی لیکن ان کی پوسٹ مستقل آپ تک پہنچ رہی ہوگی۔کبھی کبھی تو آپ کچھ لوگوں سے تنگ بھی آجاتے ہوں گے لیکن انہیں ’ان فرینڈ‘ کرنے کا نہیں سوچا ہوگا۔ غرض کہ اس فہرست میں آپ کے لئے مسائل کا کچھ نا کچھ سامان تو ضرور ہوگا لیکن مروتاًآپ انہیں موقع دیتے ہیں کہ شاید یہ لوگ سدھر جائیں گے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو کس طرح کے لوگوں کو فوراً سے پہلے ’ان فرینڈ‘ کردینا چاہیے۔1۔ایسے لوگوں کے ’سٹیٹس‘ سے آپ کوفت اور ذہنی تناﺅکا شکار ہوجاتے ہیں۔2۔بہت ہی زیادہ غیر ضروری پوسٹس کرنے والے۔3۔ٹیگ کرنا، ایسے لوگ آپ کو ان تصاویر اور سٹیٹس میں بھی ٹیگ کردیں گے جس میں آپ کا دور دور تک نام ونشان نہیں ہوگا۔4۔انتہا پسند، ایسے لوگ کسی کی نہیں سنتے اور بس اپنے خیالات دوسروں پر تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں۔5۔کچھ لوگ میچ کا حال براہ راست بتا کر اپنی کی تسکین کرتے ہیں لیکن ان کے ایسے سٹیٹس سے آپ کا جینا محال ہو جاتا ہے۔6۔کینڈی کرش کی اتنی زیادہ ریکوسٹس بھیجیں گے کہ آپ کا دل کرے گا فیس بک ہی بند کردی جائے۔7۔ایسی تصاویر پوسٹ کریں گے کہ آپ کو کوفت ہونے لگے گی جیسے بم دھماکے اور ان میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تصاویر۔8۔کھانے کی تصاویر یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ آپ کی خدمت کر رہے ہیں۔