خواتین کی جوتی کی ایڑی کی لمبائی کے مردوں کے رویے پر اثرات

خواتین کی جوتی کی ایڑی کی لمبائی کے مردوں کے رویے پر اثرات

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں کی گئی ایک تازہ سائنسی تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کی جوتی کی ایڑی کی لمبائی مردوں کے رویے پر گہرا اثرو رسوخ رکھتی ہے۔تحقیق کار نکولس گوگوئن نے اس تجربے کیلئے تین خوبرو خواتین کا استعمال کیا جن میں سے پہلی نے سپاٹ تلوے والا جوتا پہن رکھا تھا، دوسری کے جونے کی ایڑی 2 انچ لمبی جبکہ تیسری کے جوتے کی ایڑی کی لمبائی 4 انچ تھی۔یہ خواتین ایک سروے کا سوالنامہ لے کر سڑک کنارے کھڑی ہوئیں۔ سپائے جوتے والے خاتون کے سوالات کا جواب دینے کیلئے 60 میں سے صرف 25 مرد رکے، 2انچ ایڑی والے کو جوابات دینے کیلئے 36 اور 4 انچ لمبی ایڑی والی کو جوابات دینے کیلئے 60 فیصد میں سے 49 مرد رکے۔ اسی طرح جب ان خواتین نے سڑک پر چلتے ہوئے جان بوجھ کر اپنا دستانہ گرایا تو سپاٹ جوتے والی خاتون کی نسبت 4 انچ لمبی ایڑی والی کا دستانہ اٹھا کر پیش کرنے والوں کی تعداد 2 گنا (60میں سے 56) زیادہ تھی۔اسی طرح یہ بھی ثابت ہوا کہ جو خواتین لمبی ایڑی والے جوتے پہنتی ہیں مرد ان سے بات کرنے کی زیادہ خواہش محسوس کرتے ہیں۔ حقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لمبی ایڑی والے جوتے پہن کر چلنے والی خواتین کی چال کو زیادہ جنسی کشش کی حامل سمجھا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر