واٹس ایپ جاسوسی سے پاک، انتہائی طاقتور سیکیورٹی نظام متعارف

واٹس ایپ جاسوسی سے پاک، انتہائی طاقتور سیکیورٹی نظام متعارف

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونے والی مقبول ایپ واٹس ایپ پہلی دفعہ صارفین کے پیغامات کو جاسوسی کے خطرے سے بچانے کیلئے انتہائی طاقتور سیکیورٹی نظام متعارف کروارہی ہے۔واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک نے اس سلسلے میں انفارمیشن سیکیورٹی کمپنی Open whisper systems کے ساتھ مل کر پیغامات کو انکرپشن کے ذریعے محفوظ کرنے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ واٹس ایپ کے روزانہ اربوں کی تعداد میں انٹرنیٹ پر سفر کرنے والے پیغامات کو انکرپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جاسوسی سے محفوظ بنایا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر