زبردست مندی ،سٹاک مارکیٹ انڈیکس 5نفسیاتی حدیں گر گیا

زبردست مندی ،سٹاک مارکیٹ انڈیکس 5نفسیاتی حدیں گر گیا

                     کراچی، لاہور( کامرس رپورٹر/اکنامک رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر88کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 22کمپنیوں کے حصص میں کمی، جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 9.12پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5328.48 پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل11لاکھ14 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا جبکہ بدھ کو32لاکھ70ہزار700 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3لاکھ24ہزار500 حِصص، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے3 لاکھ2 ہزار حصص، جبکہ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے80ہزار حِصص فروخت ہوئے۔کلسب سے زیادہ اضافہ جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جن کی قیمت4.31روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت23.76روپے کم ہو گئی۔کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 5نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 5ارب روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت10.16فیصد کم جبکہ98.68 حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اورگیس سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31760پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔مگربعد ازاں فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس517.25پوائنٹس کمی سے 31239.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر394کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 71کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،310کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 5ارب،10لاکھ 98ہزار934روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار ی کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب19ارب 56کروڑ47لاکھ 4ہزار23روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں25کروڑ35لاکھ95ہزار 180شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ87لاکھ9ہزار320 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت321.33روپے اضافے سے10421.33روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت44.49روپے اضافے سے 934.49روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولوکے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت89.99روپے کمی سے1710.00جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت84.90روپے کمی سے 3115.10روپے ہوگئی ۔جمعرات کوہم نیٹ ورک کی سرگرمیاں2کروڑ61لاکھ30ہزار300 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت61پیسے کمی سے16.39روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ28لاکھ44ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت45پیسے کمی سے14.84روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس344.95پوائنٹس کمی سے 20498.67پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس890.84پوائنٹس کمی سے 50235.82جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس333.22پوائنٹس کمی سے 22921.08پر بند ہوا ۔

مزید : صفحہ اول