امتحان میں بہترین کار کردگی کےلئے 10انتہائی آسان طریقے

امتحان میں بہترین کار کردگی کےلئے 10انتہائی آسان طریقے
امتحان میں بہترین کار کردگی کےلئے 10انتہائی آسان طریقے

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک)امتحانات کے لیے تیاری کا وقت ہر طالب علم کے لیے ڈراﺅنا خواب ہو تاہے۔پوری پوری کتابوں کی دہرائی اور تھوڑا ساوقت ،نا نیند پوری ہوتی ہے اور نہ کھانے پینے کاہوش رہتاہے۔اگر آپ کے لیے بھی یہ وقت ایسا ہی تکلیف دہ رہا ہے تو افسو کی بات یہ ہے کہ آاس تمام دبائی کے بغیر ہی بہت اچھے نمبر لے سکتے تھے ،اگر کوٹینشن پڑھائی کے مندرجہ ذیل طرقے معلوم ہورتے۔ویسے آپ ان طریقوں کو اگلے امتحان کے لیے بھی استعمال کر سکت ہیں۔-1ہر چند صحفے مکمل کرنے کے بعد انعام کے طورپر اپنے آپ کو کچھ کھانے کے لیے یا چند منٹ بریک دیں۔-2اگر کسی چیز کو رٹا لگانا ہو تو کتاب پر دیکھتے ہوئے رٹا نہ لگائیں بلکہ کچھ سطریں پڑھ کر پھر اسے زبانی دہرائیں۔-3مطالعے کے دوران اپنے تمام حواس استعمال کریں یعنی الفاظ کو دیکھتے ہوئے انہیں باآواز بلند پڑھیں بھی۔-4پڑھائی کے دوران وقفہ لے کر کوئی ایسی چیز دیکھیں یا پڑھیں جس سے آپ بے اختیار قہقہ لگا اٹھیںاس سے آپکی ساری ٹنشن دور ہو جائے گی۔-5اکیلے پڑھنے کے بجائے کسی دوست کے ساتھ مل کر پڑھیں اور پڑھی گئی چیزوں کی ایک دوسر ے کے سامنے وضاحت کریں۔-6پڑھائی کے دوران وقت پر نظر ضرور رکھیں اور بہتر ہے کہ کلائی والی گھڑی پہنیں۔-7اگر آپ پڑھی گئی چیزیں کسی دوسری کو پڑھائیں تو وہ آپ کو کبھی نہیں بھولیں گی۔اگر کوئی پڑھنے والا نہ ہو تو اپنے سامنے چند کھلونے رکھ کر انہیں لیکچر دیں۔-8گھرمیں ایک وائٹ بورڈ لگائیں اور یاد کی گئی چیزوں کو اس کے اوپر لکھیں۔-9پڑھائی کے دوران پانی اور پھلوں کا کثر ت سے استعمال کریں یہ آپکے ذہن اور جسم کو توانائی فراہم کریں گے۔-10چیزوں کو یاد رکھنے کے لیے ان کا حقیقی زندگی کی اشیاءکیساتھ ربط بنائیں مثال کے طور پر کشش ثکل کی تعریف یاد رکھنے کے لیے گرتے ہوئے سیب کو ذہن میں رکھیں۔

مزید : صفحہ آخر