نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر میں 26 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر میں 26 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

مظفر آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو آزاد جموں کشمیر میں 3 ارب 71 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جانے والے تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق 26 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم جنہوں نے آزاد جموں کشمیر کونسل کے 50 ویں اجلاس سے خطاب کے لئے مظفر آباد کا دورہ کیا، نے آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے۔ چیئرمین ”ایرا“ نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کویتی حکومت کی معاونت سے 16 کالجز تعمیر کئے گئے ہیں۔ بنیادی ڈھانچہ کے پانچ منصوبوں کو چینی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے تعاون سے علاقہ میں پانچ ہائی اسکول بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول