فیس بک نے مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی

فیس بک نے مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی
فیس بک نے مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک ( نیوز ڈیسک ) فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ غربت میں ڈوبے ہوئے افریقی ممالک کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔زکر برگ نے بر اعظم افریقہ کے طول و عرض میں انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے ووڈا فون سمیت کئی موبائل فون کمپنیوں سے بات چیت کی تھی مگر ان کے تیار نہ ہونے کے بعد اب وہ برطانوی سیٹیلائٹ کمپنی Avanti سے بات چیت کر رہے ہیں۔اس کمپنی کے براعظم افریقہ کے اوپر دو مصنوعی سیارے موجود ہیںاور یہ مزید تین سیارے جلد ہی خلاءمیں پہنچانے کی تیاری کر رہی ہے۔زکر برگ کا کہنا ہے کہ افریقہ کے غریب عوام کو مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا جائے تو نہ صرف انہیں تعلیم اور صحت جیسی سہولیات باآسانی مل سکیں گی بلکہ عالمی پیداواری صلاحیت میں بھی 25 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے internet.org نامی پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد تمام دنیا کے انٹرنیٹ سے محروم انسانوں تک یہ سہولت پہنچانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہے۔وہ اس پہلے ایبولا وائرس کے خاتمے کے لیے امدادی مہم بھی شروع کر چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -