مظفر آباد ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی شہید

مظفر آباد ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی شہید

                                 مظفرآباد (خصوصی رپورٹ)بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ، پاکستان کا بھرپور جواب، بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی۔ مظفر آباد کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

مزید : صفحہ اول