لوڈ شیڈنگ بحران بجلی کی پیداوار میں کمی ، شارٹ فال مزید بڑھ گیا

لوڈ شیڈنگ بحران بجلی کی پیداوار میں کمی ، شارٹ فال مزید بڑھ گیا

                  لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا شارٹ فال بڑھ کر پیداوار کے مقابلہ میں آدھا سے بھی زیادہ ہو گیا ملک میں بجلی کی پیداوار کم ہو کر نو ہزار میگا واٹ سے بھی کم کی سطح پر آ گئی ۔ شارٹ فال میں اضافہ کا بوجھ بھی گھریلو اور کمرشل صارفین پر ڈال دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں14گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل کا سلسلہ جاری رہا۔ حکومت کی جانب سے پی ایس او اور ائی پی پیز کو ادائیگی نہ کئے جانے کے باعث بجلی کی پیداوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ تھرمل کی پیداوار کم ہو کر صرف سات سو میگا واٹ کی سطح پر آ گئی ہے ۔ ڈیموں سے پانی کی اخراج میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہائیڈل کی پیداوار کم ہو رہی ہے ۔ اس تمام صورت حال کے باعث ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہو جانے کے باوجود بھی موسم گرما میںجتنے دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ اگر پیداوار میں فوری طور پر اضافہ کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو صورت حال مزید خراب ہو جانے کا امکان ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13730 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8890 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4840 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : صفحہ آخر