ریکوری لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کیلئے ٹاسک سونپ دئیے گئے

ریکوری لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن کیلئے ٹاسک سونپ دئیے گئے

                                  لاہور(اپنے نمائندے سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے زیر صدارت فل بورڈ میٹنگ میں تمام ممبرز اور سیکریٹری صاحبان کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کے زیر صدارت فل بورڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر کالونی طارق محمود ،ممبر کنسولیڈیشن ملک طاہر سرفراز اعوان،ممبر ٹیکس ڈاکٹر ساجد یوسفا نی،ممبر جوڈیشل حسن رضا جعفری ،ممبر 3وحید اختر انصاری، ممبر جوڈیشل 6جاوید ناصر سید،ممبر جوڈیشل 5بابر حسن بھر وانہ ممبر جوڈیشل 8مظفر محمود ،سیکریٹری ریونیو پنجاب رائے جاوید احمد ،سیکریٹری ایس اینڈ آرسیکریٹری کالونی لیاقت علی بھٹی ،رجسٹرار بورڈ آف ریونیو توصیف دلشاد کٹھیانہ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ (پی ایم یو)سید مبشر شاہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔فل بورڈ ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے گئے ،اس موقع سینئر ممبر ندیم اشرف نے ہدایت کی کہ ستمبر 2004میں خارج کئے جانے والے کیسزکی موجودہ صورتحال پر رپورٹ مرتب کی جائے ،جو کیسز ابھی تک جوڈیشل ریکارڈ روم کو نہیںبھیجے گئے انکی فہرست مرتب کی جائے ،زیر التواءکیسز کی فہرست مرتب کرتے ہوئے ان کو بروقت نپٹا یا جائے اور ایسے کیسز جن میں فیصلہ تو سنا دیا گیا ہے مگر تحریر نہ کئے گئے وہ بھی 10دن کے اند ر تحریر کرتے ہوئے مکمل کئے جائیں،تمام ممبرز کو ہدائت کی گئی کہ وہ جلد از جلد جوڈیشل کیسز کے فیصلے صادر کریں اور اس کو زیر التواءمیں نہ رکھیں ،اس کے علاوہ تمام کمشنرز اور ڈی سی او صاحبان کو ایک تحریری مراسلہ بھجوانے کی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ کیس کی سماعت کے دوران ریکارڈ پہنچانے کی لازمی ذمہ داری نبھائیں ،سال 2014-15کی مد میں دیئے گئے ٹارگٹ 5ارب روپے کی ریکوری کرنے کےلئے بھی لائحہ عمل تیار کیاجائےگا ۔

ریونیو بورڈ

مزید : صفحہ آخر