تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے کیخلاف درخواست منظور، عمران خان کو نوٹس جاری

تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے کیخلاف درخواست منظور، عمران خان کو نوٹس جاری
تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے کیخلاف درخواست منظور، عمران خان کو نوٹس جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی کال پر 30نومبر کا جلسہ رکوانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عمران خان ، وفاقی و پنجاب کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت نے آزادی مارچ رکوانے کا حکم دیاتھا، حکومت نے عمل نہیں کیا، آئین اور عدالتوں کا مذاق اُڑایاجارہاہے ۔

جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے 30نومبر کا تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگرنے موقف اپنایاکہ جلسے کاکوئی مسئلہ نہیں لیکن جلسے کے بعد ہونیوالے غیرآئینی اقدامات کا ممکنہ مسئلہ ہے ۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت ،پنجاب حکومت اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 24 نومبر تک نوٹسز جاری کردیئے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں