سلمان خان نے سابق محبوبہ کترینہ کیف پر دل کی بھڑاس نکال دی

سلمان خان نے سابق محبوبہ کترینہ کیف پر دل کی بھڑاس نکال دی
سلمان خان نے سابق محبوبہ کترینہ کیف پر دل کی بھڑاس نکال دی

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے ایک تقریب میں اپنی سابق محبوبہ کترینہ کیف کو رنبیرکپور کے ساتھ دوسری کی وجہ سے کترینہ کپور کہہ دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی کی تقریبات بڑی دھوم دھام سے ہوئی جس میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی ، ان ہی ستاروں میں ایک ان کی سابق دوست کترینہ کیف بھی شامل تھیں۔

کترینہ کیف دراصل کون ہے ؟

شادی کی تقریب کے دوران جب کترینہ کیف پر فلمایا گیا گانا شروع ہوا تو سلمان خان نے کترینہ کیف کوسٹیج پر آنے کی دعوت دی، سلو میاں کی دعوت پر باربی ڈول ان کا سامنا کرنے سے کترانے لگی اورکئی بار بلانے کے باوجود جب کترینہ نہ آئیں تو انہوں نے بھرے مجمعے میں کترینہ کیف کو’کترینہ کپور‘ کہہ کر سٹیج پر بلایا۔

سلمان خان کی بہن آرپیتا کے بارے میں دلچسپ انکشافات

دبنگ خان کے ہاتھوں مزید عزت افزائی سے بچنے کے لئے کترینہ نے سٹیج پر جانے میں ہی عافیت سمجھی اور جب وہ سٹیج پر پہنچ گئیں تو سلمان خان نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں کیا کروں کہ میں نے تمہیں کترینہ خان بننے کا موقع دیا تھا مگر آپ نے کترینہ کپور بننا پسند کیا ‘۔

سلمان خان کا بہن کو شادی پر انتہائی مہنگے فلیٹ کا تحفہ

مزید : تفریح