کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ورائٹیاں آتی ہیں ,میں خود کو بیٹسمین سمجھتاہوں, :محمد حفیظ

کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ورائٹیاں آتی ہیں ,میں خود کو بیٹسمین سمجھتاہوں, :محمد ...
کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ورائٹیاں آتی ہیں ,میں خود کو بیٹسمین سمجھتاہوں, :محمد حفیظ

  

لاہور (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں خلاف قانون قرار دی گئی انکی چار گیندیں نارمل ایکشن سے کی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ باو¿لنگ ایکشن کلیئر ہو جائے گا، میرا مسل درست ہو گیا ہے ، تیسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ لوں گا، اپنے آپ کو ہمیشہ بلے بازتصور کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ گیارہ سال سے ایک ہی ایکشن کے ساتھ باولنگ کر رہے ہیں اور ٹیسٹ میچ میں بھی انہوں نے اسی طرح باولنگ کی مگر امپائرزنے پورے میچ میں میری چار گیندیں رپورٹ کی ہیں اور یہ وہ گیندیں ہیں جن پر دو آوٹ ہو ئے ہیں اور دو چانس نکلے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کبھی بھی دعویٰ نہیں کیا کہ انہیں ورائٹیاں کرنا آتی ہیں بلکہ وہ صرف گیند پھینکتے ہیں اور وہ خود بخود بریک ہو جاتا ہے،مجھے قوم کی دعائیں چاہئیں،اگر میں کلیئر نہ ہو سکا تو پھر اپنے ایکشن کودرست کرنے کے لیے کام کرتا رہوں گا لیکن میں ورلڈ کپ میں بطور بیٹسمین کھیلوں گا۔

مزید : کھیل